پنجاب بار کونسل نے تحصیل بار بھیرہ کیلئے محمد مشتاق رانا کو چیئرمین الیکشن بورڈ مقرر کر دیا
بھیرہ(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل نے تحصیل بار بھیرہ کے سال 2026-27کے انتخابات کے انعقاد کیلئے محمد مشتاق رانا ایڈووکیٹ کو الیکشن بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے ۔
الیکشن بورڈ کے دیگر ارکان میں چوہدری طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ، اکرام اللہ خان ایڈووکیٹ، رانا فیصل شہزاد ایڈووکیٹ اور نصیر احمد بھٹی بھیروی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 24دسمبر کو جاری کی جائے گی، جبکہ پولنگ 10 جنوری 2026کو ہو گی۔ امکان ہے کہ سیشن ڈویژن بھیرہ کے کورٹ روم نمبر 2کو بطور پولنگ اسٹیشن استعمال کیا جائے گا۔