کوشش ہے پاکستان کو افراتفری سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے ،میاں اکرام الحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایم پی اے میاں اکرام الحق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے ضلع بھر میں عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں
عوام کی حقیقی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد اس با ت کا غماز ہے کہ حکومت کی نیت اور سمت درست ہے ،حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ پاکستان کو ہر قسم کی نفرت اور افرتفری سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے ،مگر فتنہ پارٹی اپنی پرتشدد کاروائیوں کی مکمل ناکامی کے بعد ایک اور ملک و قوم مخالف اسٹریٹجی پر عمل پیرا ہونے کی ضد کر رہی ہے ۔