سردی بڑھتے ہی نشے کے عادی افرا د کی اموات میں اضافہ

سردی بڑھتے ہی نشے کے عادی افرا د کی اموات میں اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرد ی کی شدت بڑھتے ہی نشہ کے عادی افرا د کی اموات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ، جن کی شناخت اور تدفین کے مراحل میں اداروں کی جانب سے چشم پوشی کا مظاہر ہ باعث تشویش ہے ،

نشہ کے عادی یہ افراد شہر کی مختلف شاہراؤں پر سر عام پڑے رہتے ہیں، جو کہ ایسے افراد کی بحالی کے نام پر کام کرنیوالے اداروں اور انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، جبکہ ان کی اموات کی صورت میں انسانیت کی تذلیل عام بات ہے ، ان کی نعشیں بعض اوقات تو دو دو دن پڑی رہتی ہیں، اورشناخت کے حوالے سے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جاتے حالانکہ مرنیوالے زیادہ تر افراد مقامی ہوتے ہیں ان کی میتیں بغیر شناخت کے لا وارث قرار دے کر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حوالے کر دی جاتی ہیں، جس کے بعد ان کے کفن دفن اور دیگر امور پر بھی کوئی مناسب توجہ نہیں دی جاتی۔

 اور قبرستان میں لے جا کر ان کی تدفین کر دی جاتی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو شاہراؤں پر پڑے نشہ کے عادی افراد کی بحالی کیلئے انتہائی سنجیدگی کے ساتھ ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں