حکمرانوں کو جمہوری اقدار کا ذرا برابر بھی احساس نہیں ہے ،ملک شفقت عباس

حکمرانوں کو جمہوری اقدار کا ذرا برابر بھی  احساس نہیں ہے ،ملک شفقت عباس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ملک شفقت عباس اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو آئین و قانون کی پاسداری اور آزاد عدلیہ کے منصفانہ فیصلوں کے ذریعے ہی بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے حکمرانوں کو جمہوری اقدار کا ذرا برابر بھی احساس نہیں ہے ،پی ٹی آئی نے کبھی بھی مذاکرات سے راہ فرار اختیار نہیں کیا ،

 اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے غریب عوام مایوسی کا شکار ہے اور پی ٹی آئی ہی ان کیلئے امید کی آخری کرن ہے ، حکمرانوں کی کوئی عوامی ساکھ نہیں ہے یہ عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ، ان سے جتنی جلدی چھٹکارا حاصل ہوگا پاکستان اتنی جلدی ترقی کریگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں