ہمیشہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی کیلئے کام کیا ،آئندہ بھی کرتے رہیں گے ،منیب سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستان میں جو بھی برسر اقتدار آیا اس نے عوام کو نیا لالی پاپ دیکر دھوکہ دیا
کسی نے پاکستان کو روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر لوٹا تو کوئی تبدیلی کے نام پر عوام کو بیوقوف بناتا رہا اور کوئی اسلام لانے کی باتیں کرکے عوام پر مسلط رہا عوام کو مہنگائی’ بے روزگاری کے سواء کسی نے بھی کچھ نہیں دیا، ہم نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی’ خوشحالی کیلئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی کام کرتے رہیں گے ہمارا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے جس کیلئے ہم دل و جان سے محنت کررہے ہیں ۔