جماعت اسلامی نے ہمیشہ احتجاج عوامی مسائل کے حل کیلئے کیا، عمران حسن اعوان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی ترجمان جماعت اسلامی عمران حسن اعوان نے کہا ہے کہ انشاء اﷲ ریفرنڈم میں حکمرانوں کو یہ باور ہو جائے گا کہ حالیہ ترمیم عوامی مفاد میں نہیں ،
جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوامی مسائل کی بات کی اور احتجاج بھی ہمیشہ اپنی سیاست کو نہیں بلکہ عوامی مسائل کو حل کرانے کیلئے کیا، پاکستان میں اس وقت کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، غریب آدمی کا زندگی گزارنا مشکل ترین ہوتا جا رہا ہے ، ملک پر نا اہل اور مفاد پرست ٹولہ مسلط ہے ۔، اور ملک مزید مسائل کا شکار ہو رہا ہے ، ایک ہی خاندان کے لوگ چہرے بدل کر اس ملک پر تجربے کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔