نادرا آفس میں بلاجواز سوالات،اعتراضات ،درخواستیں مسترد

نادرا آفس میں بلاجواز سوالات،اعتراضات ،درخواستیں مسترد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )نادرا آفس میں مبینہ طور پر غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل شہریوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گیا ہے ۔ سائلین کا کہنا ہے کہ گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنے کے باوجود بلاجواز سوالات اور معمولی اعتراضات کی بنیاد پر درخواستیں مسترد کر دی جاتی ہیں۔

شہریوں کے مطابق شناختی کارڈ، بچوں کے ب فارم اور دیگر اہم دستاویزات کے حصول کے لیے انہیں ہفتوں کے چکر لگانا پڑ رہے ہیں، جس سے وقت اور پیسے دونوں کا ضیاع ہو رہا ہے ۔ متاثرہ افراد نے شکایت کی ہے کہ عملہ رہنمائی کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیتا ہے اور واضح وجوہات بتائے بغیر درخواستیں مسترد کر دی جاتی ہیں۔شہریوں نذیر احمد ،رفاقت ،عمران،شاھد وغیرہ نے نادرا کے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے ، عملے کے رویے اور کارکردگی کی جانچ پڑتال کرنے اور سائلین کو سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں