چوڑیاں، مہندی، ٹری ،کرسمس کی تیاریاں عروج پر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسیحی برادری کی طرف سے کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں’ جہاں خواتین کی بڑی تعداد شہر سے چوڑیاں’ مہندی’ کرسمس ٹری اور تحفے تحائف،
خشک میوہ جات خریدنے میں مصروف ہے وہاں عبادت گاہوں اور گھروں میں سجاوٹ آخری مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے ،مختلف اشیاء کی تیاری میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں، جبکہ گلیوں اور گھروں میں چراغاں سے مسیحی بستیاں جگ مگارہی ہیں ،بالخصوص عبادت گاہوں کی سجاوٹ دیدنی ہے جہاں کرسمس کے حوالے سے دعائیہ ہ تقاریب کا انعقاد شروع ہو چکا ہے ،جس میں رنگا رنگ پروگرام بھی ترتیب دیئے گئے ہیں۔