مکان پر قبضہ کی جھوٹی اطلاع دینے والا قانون کی زد میں آگیا

مکان پر قبضہ کی جھوٹی اطلاع دینے والا قانون کی زد میں آگیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مکان پر قبضہ کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص قانون کی زد میں آگیا۔

پولیس کے مطابق موضع وجھ سے منیر سلطان نے ایمرجنسی 15 نمبر پر پولیس کو اطلاع دی کہ محمد مشتاق نے اس کے پانچ مرحلہ مکان پر قبضہ کی کر لیا ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچی چھان بین کے دوران معلوم ہوا کہ مکان ہذا محمد مشتاق کے زیر قبضہ ہے جس نے تمام تحریری ثبوت پولیس کو پیش کیے اور بتایا کہ کال کرنے والا شخص منیر اسے بلا وجہ تنگ کر کے پولیس کا وقت ضائع کر رہا ہے۔ اس سے قبل بھی وہ اسی طرح ناجائز تنگ کر چکا ہے اس دوران کال کرنے والا شخص رفوچکر ہو گیا تاہم اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں