کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کیلئے پانچ ہزار روپے کے خصوصی الاؤنس کا اعلان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کیلئے خوشخبری ،پانچ ہزار روپے کے خصوصی الاؤنس کا اعلان کر دیا بتایا
تفصیل کے مطابق واسا سرگودھاحکام نے مسیحی ملازمین کے لیے 5 ہزار روپے کرسمس الاؤنس کاعلان کر دیااس حوالے سے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریٹر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق خصوصی الاؤنس تنخواہ کے علاوہ دیا جائے گا، خصوصی الاؤنس کے اعلان پر مسیحی ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔