موسیقی کے شوقین 10 ڈرائیورز گاڑیوں سمیت تھانوں میں بند
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب ہائی وے اور ٹریفک پولیس نے خصوصی ناکہ جات لگا کر موسیقی کے شوقین 10 ڈرائیورز گاڑیوں سمیت پکڑ کر تھانوں میں بند کر دیئے ،
فیصل آباد روڈ پر 58 جنوبی، کوٹ مومن روڈ، بھلوال روڈ کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کے دوران عبدالقدیر، صفدر علی،شبیر ، ساجد، اﷲ دتہ، صاحب علی، سیف اﷲ، نوید، بلال، تنویر جو کہ دوران ڈرائیونگ اونچی آواز میں میوزک چلاتے جا رہے تھے کو حراست میں لے کر ٹرک اور ٹرالیاں تھانوں میں بند کر دیں اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔