جعلی رجسٹریشن والی مشکوک کار قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس نے جعلی رجسٹریشن والی مشکوک کار قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں
بتایا جاتا ہے کہ خیام چوک میں چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک مشکوک کار کو روکا تو ڈرائیور نے رکنے کے بجائے کچھ آگے جا کر گاڑی سائیڈ پر روکی اور گاڑی سے نکل کر رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رفو چکر ہو گیا ہے پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے کر اسکی جانچ پڑتال کی تو رجسٹریشن اور چیسز نمبر بوگس اور جعلی نکلے جس پر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید چھان بین شروع کر دی گئی۔