پولیس کی کارروائی، شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی، شراب فروش گرفتار
مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا) پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے کارروائی کرتے ہوئے نواحی موضع راجہ ڈاہر میں شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی اور شراب فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ثقلین اپنے گھر میں شراب کشید کر رہا تھا، جسے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 70 لٹر تیار شدہ شراب، 200 لیٹر لہن اور شراب کشید کرنے کا سامان برآمد کر لیا۔ ملزم کیخلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔