کمر مشانی:دکان پر ڈکیتی، نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے گئے

 کمر مشانی:دکان پر ڈکیتی، نقدی  اور موبائل فونز لوٹ لیے گئے

میانوالی (نامہ نگار) کمر مشانی کے علاقہ مہر شاہ والی کمر میں گزشتہ روز شام کے وقت دکان ڈکیتی کی واردات میں نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے گئے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق تین مسلح نقاب پوش افراد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر خادم حسین شاہ کی دکان پر آئے اور اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ اسی ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے ۔ واردات کے بعد ملزمان کمر مشانی کی جانب فرار ہو گئے ۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں