چنگ چی رکشوں کے سٹینڈز نہ ہونے سے ٹریفک نظام متاثر

چنگ چی رکشوں کے سٹینڈز نہ ہونے سے ٹریفک نظام متاثر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا سالانہ کروڑوں روپے کمانے کے باوجود چنگ چی رکشوں کے لیے عرصہ دراز سے پارکنگ نہ بنا سکی۔

 جس سے شہرمیں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے س ضمن میں متعدد بار ٹریفک پولیس نے بلدیہ کو تحریری استدعا کی ہے ،معلوم ہوا ہے کہ بلدیہ نے شہر میں پارکنگ سٹینڈز کی منظوری دی ہوئی ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کرپارہی ہے ، کیونکہ دیگر متعلقہ شعبوں اور تاجروں کے مابین کوارڈی نیشن نہ ہونے کی وجہ سے معاملات مسلسل التوا ء کا شکار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں