ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر شیخ اسلم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
شاہپور صدر (نامہ نگار)ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر شیخ اسلم کی اہلیہ انتقال کر گئیں ،مرحومہ پرنسپل ریٹائرڈ راجہ عبدالوحید، راجہ عبدالقیوم مرحوم کی ہمشیرہ۔۔۔
سٹی صدر مسلم لیگ (ن) راجہ فرخ قیوم کی پھوپھی اور احسان آصف شکوہ کی والدہ تھیں،مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی قبرستان شاہپور صدر میں ادا کی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ مرحومہ کی رسمِ قل آج صبح 11 بجے جامع مسجد غوثیہ شاہپور صدر میں ادا کی جائے گی۔