کندیاں میں 2500صفائی بل پر سابق ناظم کا شدید احتجاج

کندیاں میں 2500صفائی بل پر  سابق ناظم کا شدید احتجاج

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کے آغاز کے ساتھ ہی بھاری بلوں پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔

سابق ناظم کندیاں ملک ظہیر احمد کندی کو صفائی کا پہلا بل بمعہ لیٹ سرچارج 2 ہزار 500 روپے موصول ہونے پر انہوں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ملک ظہیر احمد کندی کا کہنا تھا کہ یہ پہلا بل ہونے کے باوجود اس میں لیٹ سرچارج شامل کرنا سراسر ناانصافی ہے ، کیونکہ اس سے قبل نہ تو کوئی بل موصول ہوا اور نہ ہی کسی قسم کا نوٹس دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبوں کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہوتا ہے ، نہ کہ ان پر اضافی مالی بوجھ ڈالنا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں