محکمہ جنگلات کی مبینہ غفلت، لاکھوں روپے کے درخت چوری

 محکمہ جنگلات کی مبینہ غفلت، لاکھوں روپے کے درخت چوری

محکمہ جنگلات کی مبینہ غفلت، لاکھوں روپے کے درخت چوری بلاک نمبر 1 کی بیٹ نمبر 3 سے سفیدے کے سیکڑوں درخت کاٹ لئے گئے

میانوالی ، کندیاں (نامہ نگار، نمائندہ دنیا)کندیاں میں محکمہ جنگلات کی مبینہ نااہلی اور غفلت کے باعث جنگلات سے درختوں کی چوری کا سلسلہ رک نہ سکا۔ کندیاں ساؤتھ کے بلاک نمبر 1 کی بیٹ نمبر 3 سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے سینکڑوں سفیدے کے درخت کاٹ کر لے گئے ، تاہم محکمہ جنگلات کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آ سکی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف جنگلات سے لکڑی کی چوری روکنے کیلئے سخت اور تاریخی قانون سازی کر رہی ہیں، تو دوسری جانب محکمہ جنگلات میانوالی کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں