سٹون ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر ،زائد وزن لوڈ

 سٹون ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر ،زائد وزن لوڈ

سٹون ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر ،زائد وزن لوڈسٹون ٹرانسپورٹ یونین اور حکومت کے واضح احکامات کو نظر انداز کر دیا گیا

46اڈا (نمائندہ دنیا)سٹون ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں ڈمپرزپر وزن 42ٹن کی بجائے 60ٹن لوڈ کرنا شروع کردیا۔سٹون ٹرانسپورٹ یونین اور حکومت کے واضح احکامات کے باجود ڈمپرز مالکان کی اکثریت نے اپنی ہی رٹ قائم کرلی ہے اور لوڈ ایکسل لمٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔جس سے سڑکیں تباہ اور حادثات کے خطرات بڑھناشروع ہوگئے ۔۔پٹرولنگ پولیس طرف سے ایف آئی آر کے اندراج پر پابندی اور ٹریفک پولیس کو ہیوی گاڑیوں کے چالان نہ کرنے کا فائدہ اٹھاتے ہی اوورلوڈنگ دھڑلے سے جاری ہے ۔

سٹون ٹرانسپورٹ یونین کے عیدیداران کا کہنا ہے کہ ہم اوورلوڈنگ کے سخت خلاف ہیں آر پی اور سرگودھا آصف شہزاد خان ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف سے درخواست کرتے ہیں کہ پل گیارہ سٹون انڈسٹری میں ڈمپرز مالکان کی طرف سے جاری اوور لوڈنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔۔تاکہ ملکی شاہرات کو بچایا جاسکے اور انسانی زندگیوں محفوظ ہوسکیں۔۔ہم نے صوبائی وزیر ملک صہیب بھرتھ سینئر صوبائی وزیر مرماورنگزیب اور ڈی آئی جی ٹریفک کو بھی اوورلوڈنگ کنٹرول کرنے درخواست دی ہے ۔اور اس پر ورکنگ جاری ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں