مہنگائی بے قابو، اشیا کی قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی

 مہنگائی بے قابو، اشیا کی قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی

مہنگائی بے قابو، اشیا کی قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی گھی، کوکنگ آئل، آٹا، چاول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں

خوشاب (نمائندہ دُنیا)حکومتی اعلانات کے باوجود ضلع خوشاب میں مہنگائی پر قابو نہ پایا جا سکا۔ اشیائے خوردونوش کی ہوشربا قیمتوں کے باعث غریب اور متوسط طبقہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی صرف سرکاری بیانات تک محدود ہے جبکہ مارکیٹ میں گھی، کوکنگ آئل، آٹا، چاول اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود دیگر اشیاء مہنگی کر کے عوام پر بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں