جواں سالہ لڑکی ،شادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی
ملزموں نے ملت ٹاؤن اور غلام آباد کے علاقوں سے اغوا کرکے نشانہ بنایا تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں (س)نامی خاتون سے درندگی،مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں فاطمہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی ہمشیرہ کو اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ تھانہ غلام آباد کے علاقے چاندنی چوک میں ثنا افضل نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسکی شادی شدہ بیٹی کو ملزم نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں بھی خاتون زیادتی کانشانہ بن گئی۔ تھانے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے (س)نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اسے زبردستی قابو کرلیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔