دوسہولت کاروں کی معاونت سے زیر حراست اشتہاری فرار
سلانوالی پولیس ذیشان کو پرائیویٹ گاڑی پر لا رہی تھی ،اہلکار وا ش روم گیا ساتھیوں نے سب انسپکٹر دھکا دیکر گرایا،ملزم فرار،مقدمہ در ج کر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بھیرہ انٹرچینج کے قریب دوسہولت کاروں کی معاونت سے زیر حراست اشتہاری فرارہو گیا پولیس کے مطابق تھانہ سلانوالی پولیس ملزم ذیشان علی کو تھانہ شالیمار اسلام آباد سے وصول کر کے پرائیویٹ کار میں سرگودھا لا رہی تھی،بھیرہ انٹرچینج اترتے ہی ایک پولیس اہلکار واش روم گیا تو دو افرادآ گئے ،جنہوں نے پہلے سب انسپکٹر سرفرا ز خان کوباتو ں میں الجھا کر اچانک دھکا دے کر ذیشان کو فرار کروا دیا، ذیشان تھانہ سلانوالی میں درج جعلی چیک کے ایک مقدمہ میں اشتہاری تھا،جس کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر کے سرگودھا پولیس کے حوالے کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان اور اسکے دونوں سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری چھاپے جاری ہے ۔