اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر ماجد بن احمد کاگورنمنٹ ٹی بی ہسپتال کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ماجد بن احمد نے گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے ، ادویات کی دستیابی اور دیگر فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔مریضوں نے مجموعی طور پر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ادویات کی دستیابی میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دی جائے ۔