کمشنر کا سٹی روڈ اور کچہری بازار پر بیوٹیفکیشن کے کا م کا جائزہ

کمشنر کا سٹی روڈ اور کچہری بازار پر بیوٹیفکیشن کے کا م کا جائزہ

سٹی روڈ پر بجلی کی تنصیبات کو انڈر گراؤنڈ کرنے کا کام مقررہ مدت میں مکمل :فیسکو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرگودھا سٹی بیوٹیفکیشن پروگرام کے تحت شہر میں سٹی روڈ اور کچہری بازار پر جاری بیوٹیفکیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان اور ایکسین فیسکو مظہر ملک نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔ فیسکو حکام نے بتایا کہ سٹی روڈ پر بجلی کی تنصیبات کو اندر گراؤنڈ کرنے کا کام جاری ہے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

ایکسین ہائی ویز نے آگاہ کیا کہ سٹی روڈ پر دکانوں کے سامنے فساڈ ورک کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ سڑک کو جدید اور خوبصورت انداز میں ڈویلپ کیا جا سکے ۔ دورے کے دوران مقامی تاجروں نے بھی کمشنر سے ملاقات کی اور سٹی بیوٹیفکیشن کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں اور عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن بھی ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں