روٹی کی سرکاری قیمت برقرار رکھی جائے ،ڈی سی بھکر

 روٹی کی سرکاری قیمت برقرار رکھی جائے ،ڈی سی بھکر

بیکریوں کی انسپکشن کریں،زائد قیمت وصولی پر بھاری جرمانے کئے جائیںعوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،اجلاس سے خطاب

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ارشد وٹو، اسسٹنٹ کمشنر بھکر غلام محی الدین اور پیرا فورس انچارج سجاد مہر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے واضح ہدایات جاری کیں کہ روٹی کی سرکاری قیمت ہر صورت برقرار رکھی جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بیکریوں پر انسپیکشن کا عمل مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے فیلڈ میں مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں