ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کا زیر تعمیر آرٹس کونسل کا دورہ ،خصوصی بریفنگ

 ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کا زیر تعمیر  آرٹس کونسل کا دورہ ،خصوصی بریفنگ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے زیر تعمیر آرٹس کونسل کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام سے تعمیراتی امور کی تکمیل کے حوالہ سے خصوصی بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ آرٹس کونسل کو جلد از جلد معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام الناس بالخصوص نوجوانوں کو ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کے حوالہ سے عمدہ مواقع میسر آ سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں آرٹس کونسل جیسے ادارے کا قیام مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں