یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام 24 سالانہ سپورٹس گالا کا آغاز

 یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام  24 سالانہ سپورٹس گالا کا آغاز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام 24 سالانہ سپورٹس گالا 2026ء کا آغاز ہوگیا ہے ۔ سپورٹس آفس کے مطابق اس سالانہ سپورٹس گالا میں میل طالب علم اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، شطرنج، ٹیبل ٹینس، ٹینس، باسکٹ بال، کرکٹ، ہینڈ بال، فٹ بال، رسہ کشی، شوٹنگ بال اور فی میل طالبات اتھلیٹکس، بیڈ منٹن، شطرنج، ٹینس، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، کرکٹ، ہینڈ بال، فٹسال، رسہ کشی، والی بال جیسے کھیلوں میں حصہ لے سکیں گی۔

 ڈائریکٹر سپورٹس مہر احمد خان ہرل کے مطابق سپورٹس گالا کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور مورخہ 5 فروری سے 8 فروری تک کھیلوں کے مقابلہ جات تعطیلات کی وجہ سے منعقد نہیں ہوں گے۔ اور 9 فروری سے سپورٹس کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سپورٹس گالا 2026 کی اختتامی تقریب 16 فروری 2026ء کو منعقد ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں