تین بچوں کا قاتل اشتہاری باپ سیال شریف سے گرفتار

 تین بچوں کا قاتل اشتہاری باپ سیال شریف سے گرفتار

صاحبزادہ غیاث الدین تونسوی کی بیوی کو قتل کرنے کیلئے سسرال میں فائرنگاہلخانہ محفوظ رہے ، اقدام قتل ،چادر اور چاردیواری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ساہی وال/سرگودہا (نمائندہ دنیا)تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین بچوں کے قاتل اشتہاری ملزم صاحبزادہ غیاث الدین تونسوی کو سیال شریف کے علاقہ سے گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ روز اپنی بیوی کو قتل کرنے کے ارادے سے سسرال پہنچا اور فائرنگ کر دی، تاہم خاتون اور گھر کے دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف اقدام قتل اور چادر و چاردیواری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ یاد رہے کہ ملزم صاحبزادہ غیاث الدین نے چند ماہ قبل تونسہ کے علاقہ میں اپنے تین معصوم بچوں کو زہر دے کر قتل کر دیا تھا، جس کے بعد سے وہ پولیس کو مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں