سرغنہ ٹمبر مافیا کے گھر چھاپہ،شیشم کی لکڑی کے ٹکڑے برآمد

 سرغنہ ٹمبر مافیا کے گھر چھاپہ،شیشم کی لکڑی کے ٹکڑے برآمد

سرغنہ ٹمبر مافیا کے گھر چھاپہ،شیشم کی لکڑی کے ٹکڑے برآمدمو سیٰ نے قیمتی لکڑی غیرقانونی طریقے سے کاٹ کر ذخیرہ کر رکھی کی تھی

کلورکوٹ ( نامہ نگار )فاریسٹ ڈویژن کی کلورکوٹ رینج کے غلاماں بلاک، روڈی مائنر بیٹ نمبر 57 میں ایک اہم اور قابلِ ذکر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے پروٹیکشن آفیسر محمد شیر چھینہ اور فاریسٹ رینجر عبدالجبار نے خفیہ اطلاع پر بدنامِ زمانہ ٹمبر مافیہ گینگ کے سرغنہ، مو سیٰ کے گھر پر کامیاب ریڈ کیا ۔ اس دوران ملزم کے گھر سے قیمتی شیشم کی لکڑی کے مختلف ٹکڑے برآمد ہوئے ، جو کہ غیر قانونی طور پر کاٹے اور ذخیرہ کیے گئے تھے ۔ برآمد ہونے والی لکڑی کو موقع پر ہی قبضے میں لے کر سرکاری تحویل میں دے دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں