ڈپٹی کمشنر بھکر کا ڈی ایچ کیوہسپتال کا دورہ،تفصیلی معائنہ

ڈپٹی کمشنر بھکر کا ڈی ایچ کیوہسپتال کا دورہ،تفصیلی معائنہ

مریضوں کو فراہم کردہ ہیلتھ سروسز،صفائی ستھرائی،انتظامی امور کا جائزہ انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ ،والدین سے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی اپیل

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کردہ ہیلتھ سروسز،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ برتی جائے ۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر طاہر ہارون بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے ہسپتال کے انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ لیا اور انہوں نے اس موقع پر والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں