بھیرہ :پی ٹی آئی کی ہڑتال کی کال مسترد کردی گئی
بھیرہ :پی ٹی آئی کی ہڑتال کی کال مسترد کردی گئی بازار، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز کھلے رہے ،معمولات زندگی بحال
بھیرہ(نامہ نگار )پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے 8 فروری کو دی گئی ہڑتال کی کال بھیرہ میں غیر مؤثر رہی اور تاجر برادری نے اس پر عملدرآمد نہیں کیا۔ شہر بھر میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں جبکہ تمام بڑے بازار، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز کھلے رہے شہر میں صبح سے ہی دکانیں معمول کے اوقات کے مطابق کھل گئیں اور خریدو فروخت کا سلسلہ بغیر کسی تعطل کے جاری رہا۔ ٹرانسپورٹ، ہوٹلز، تعلیمی اداروں کے اطراف دکانیں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی بھی معمول کے مطابق سرگرم دکھائی دیے ۔شہر میں کسی قسم کی ہڑتال یا غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں نہیں آئی جس کے باعث عوام کو روزمرہ امور کی انجام دہی میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ مجموعی طور پر بھیرہ میں 8 فروری ہڑتال کی کال کے باوجود معمولاتِ زندگی مکمل طور پر بحال رہے ۔