منشیات فروش کو 20سال قید اور 8لاکھ جرمانے کی سزا
خوشاب (نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید اقبال نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سلیم اختر کو 20سال قید سخت اور 8لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا کا حکم جاری کیا۔