دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ

 دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں رمضان المبارک کے دوران دودھ اور دہی کے استعمال میں اضافے کے باعث دونوں اشیاء کی قیمتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

 شہر میں دہی 240 روپے فی کلو، اور دودھ200/220 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ، جبکہ دونوں اشیاء کی کوالٹی بھی معیاری فراہم نہیں ہو رہی، رمضان سے قبل دہی 200 روپے فی کلو اور دودھ 160/180 روپے فی کلو میں دستیاب تھا۔انتظامیہ کی جانب سے ان اشیاء کی قیمتوں پر کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں