سرچ آپریشن ،غیر ملکی شہری گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے 125شمالی میں سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکی شہری گرفتار کر لا گیا، بتایا جاتا ہے کہ اس کی شناخت طاؤس خان کے نام سے ہوئی جو افغانستان کا رہائشی ہے۔
ملزم طاؤس خان پاکستانی ویزا کے بغیر ہی غیر قانونی رہائش پذیر تھا،جس پر شاہین آباد پولیس چوکی کے سب انسپکٹر زاہد اقبال نے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے طاؤس خان کو جیل بھجوا دیا۔