ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں 29لاکھ اور موبائل چھین کر فرار

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں 29لاکھ اور موبائل چھین کر فرار

خالد اور ناصر سے بھی اسلحہ کے زور پر لاکھوں کی نقدی چھین لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران کوٹمومن کے قریب رضوان نواز اور دانیال سے دو نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر 29لاکھ روپے کیش اور طلائی انگوٹھی و موبائلز چھین کر فرار ہوگئے اسی طرح بدررانجھا کے قریب خالد پرویز،اور 39 شمالی کے قریب محمد ناصر سے بھی اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے نقدی چھین لی گئی ،جبکہ ہادی پورہ کے شہباز،شریف ٹاؤن سے رضوان علی کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر،میا نی سے مشہود علی کی کار ،فیکٹری ایریا سے محمد عمران،قینچی موڑ سے علی رضاکاظمی،غنی پارک سے جاوید اقبال کی موٹرسائیکلیں 26شمالی کے نعمان اسلم،24جنوبی کے عنصر عباس ،نور والا کے محمد زبیر کے قیمتی موبائلز اوربھابھڑہ کے محمدحیات کے ڈیرہ سے چار لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں