ڈاکٹر ہارون الرشید تبسمؔ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ڈاکٹر ہارون الرشید تبسمؔ کے انتقال  پر گہرے رنج و غم کا اظہار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے معروف ماہرِ اقبالیات،ممتاز ماہرِ تعلیم، محقق اور دانشور پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسمؔ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

اُن کی رحلت سے سرگودھا کی علمی و ادبی فضا میں ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔اپنے تعزیتی پیغام میں وائس چانسلر نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم اس شہر کی پہچان، اس کی علمی شناخت اور فکری وقار کا استعارہ تھے ۔وہ سراپا استاد تھے اور اُن کی شخصیت ایک ادارے کی حیثیت رکھتی تھی۔ہزاروں طلبہ نے اُن کی شاگردی میں علم وآگہی کی منازل طے کیں اور آج مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں،جو اُن کی علمی تربیت کا روشن ثبوت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں