اشیاء خوردونوش مہنگے فروخت کرنے پرمزید 14دوکاندار گرفتار

اشیاء خوردونوش مہنگے فروخت کرنے پرمزید 14دوکاندار گرفتار

لسٹیں مناسب جگہوں پر آویزاں نہ کرنے پر مجموعی طور پر 90ہزار روپے جرمانہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چینی سمیت اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پرمزید 14دوکاندار گرفتار جبکہ درجن سے زائد افراد کو جرمانے کر دیئے گئے ، رمضا ن المبارک میں حکومت کی طرف سے مقررکردہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ فروخت نہ کرنے پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ظفر اقبال،قیصر عباس اور اطیب الرحمان خان نے اپنے اپنے ماتحت عملے کے ہمراہ سنبلانوالہ ، 114شمالی ،حضور پور ،گوندپور ،104شمالی سمیت دیگر علاقوں میں کاروائیاں کر کے کامران، مشتاق، محمد اشرف، محمد عنائت،سے مبشر حسین ، محمد عامر وغیرہ 14دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے جو کہ گوشت،پھل، سبزیاں اور دالیں وغیرہ مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے جبکہ دو درجن سے زائد دوکانداروں کو پرائس کنٹرول لسٹیں مناسب جگہوں پر آویزاں نہ کرنے پر مجموعی طور پر 90ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں