وردیاں بدلنے سے رویے نہیں بدلتے ، راؤ طاہر مشرف

 وردیاں بدلنے سے رویے نہیں بدلتے ، راؤ طاہر مشرف

پولیس کے رویے تبدیل کیے جائیں ، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے

بھلوال(نمائندہ دنیا) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ وردیاں بدلنے سے رویے نہیں بدلتے وردیاں بدلنے سے پہلے پولیس کے رویے تبدیل کیے جائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے اور عوام پولیس کو لوٹنے والوں کی بجائے اپنا محافظ تصور کرے جب تک عوام میں محافظ کا حقیقی تصور ذہن میں نہیں لایا جائے گا اس وقت تک وردیاں تبدیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اصل بات رویوں کی ہے لوگ سب کچھ بھول جاتے ہیں مگر رویہ نہیں بھولتے جبکہ ہماری پولیس کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے اور یہ خادم کی بجائے خود کو حاکم سمجھنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ اب وارڈنز کی وردیوں کی تبدیلی پر پانچ ہزار روپے فی ملازم خرچہ آ رہا ہے جو قوم سے وصول کیا جائے گا لہذا قوم کو پولیس کی وردیاں تبدیل کرنے سے کوئی غرض نہیں اگر انہیں غرض ہے تو ان کے رویوں سے ہے حکومت اگر عوام پر احسان کرنا چاہتی ہے تو وارڈنز کی وردیاں تبدیل کرنے کی بجائے ان کے رویے تبدیل کرے مثبت رویے ہی قوم کی پہچان اور اصل چہرہ ہوتے ہیں مگر ہماری پولیس کا چہرہ کسی سے پوشیدہ نہیں اس لیے وردیاں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے رویے تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں