زرعی ادویات ڈیلرز کی سکروٹنی کر کے رپورٹ ارسال کرنیکی ہدایت
غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے غیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت کو روکنے کیلئے محکمہ صحت کے افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں زرعی ادویات ڈیلرز کی سکروٹنی کر کے جلد از جلد رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ، اس ضمن میں غیر رجسٹرڈ زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر مقدمات درج کرانے اور انکی دکانیں سیل کرنے کا کہا گیا ہے ، جبکہ رجسٹرڈ زرعی ادویات ڈیلرز کی دکانوں سے سیمپل لے کر لیبارٹری میں ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ، سیمپل ناکام ہونے پر لائسنس منسوخ، دکانیں سیل اور مالک کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔