گھر سے چارجنگ پر لگا موبائل فون چوری
میانی( نامہ نگار ) اسلام پورہ موڑ کے رہائشی شہری کے گھر سے چارجنگ پر لگا موبائل فون چوری ملزم فرار اسلام پورہ موڑ کے رہائشی محمد عمران نے درخواست دی کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھا جبکہ اس کا موبائل فون مالیتی پچیس ہزار روپے کمرے میں چارجنگ پر لگا ہوا تھا۔
اسی دوران نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوا اور ویوو Y4 موبائل فون جس کی مالیت تقریباً 25 ہزار روپے ہے ، چوری کرکے لے گیا۔پولیس تھانہ میانی نے شہری کی درخواست پر نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔