بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضہ سے 1 کلو چرس برآمد

بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضہ سے 1 کلو چرس  برآمد

پولیس نے منشیات فروش اسد کے قبضہ سے 350 گرام آئس برآمد کر لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹرFLX0327) منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عمر خان کے قبضہ سے 1 کلو 420 گرام چرس ،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے منشیات فروش اسامہ کے قبضہ سے 100 لیٹر شراب،تھانہ میلہ پولیس نے منشیات فروش اسد کے قبضہ سے 350 گرام آئس ،تھانہ پھلروان پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش بلال اور تصور کو گرفتارکر کے ا ن قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1 کلو 100 گرام آئس برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او زاور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں