گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو پارکنگ ایریا میں پارک کریں ، کمشنر سرگودھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر کی ہدایت پر میونسپل آفیسر ریگولیشن زویا مسعود نے عید خریداری کی وجہ سے بازاروں میں بڑھتے ہوئے رش کو کنٹرول کرنے کے لئے کارروائی شروع کرتے ہوئے دکانداروں کو ہدایت کی کہ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو پارکنگ ایریا میں پارک کریں۔
پارکنگ لائین سے باہر گاڑی کھڑی کرنے والوں کوبھاری جرمانہ کیا جائے گا عوام اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل پارکنگ ایریا میں کھڑی کریں اس سے انکی گاڑیاں اور موٹر سائیکل محفوظ ہونگے اور وہ بے فکری سے شاپنگ بھی کر سکیں گے ۔