صاحبزادے محمد ریان نے نمازِ تراویح میں قرآن پاک مکمل

صاحبزادے محمد ریان نے نمازِ  تراویح میں قرآن پاک مکمل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق جنرل کونسلر رانا محمد سرور لالہ جی کے صاحبزادے محمد ریان نے نمازِ تراویح میں قرآن پاک مکمل کر لیا۔

 محمد ریان نائب صدر سرگودھا پریس کلب رانا محمد اشرف کے بھتیجے ہیں اس موقع پر منعقدہ تقریب میں امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان مہمانِ خصوصی تھے تقریب میں میاں سبحان یامین، مفتی محمد ابراہیم ،قاری عبدالماجد ،حافظ محمد عامر ،قاری خرم شہزاد ،میاں شکیل طاہر کے علاوہ علاقہ مکینوں اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے محمد ریان کو قرآن پاک کی تکمیل پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں