ٹوانہ پارک کے لوگ عرصہ سے بنیادی سہولیات سے محروم

ٹوانہ پارک کے لوگ عرصہ سے  بنیادی سہولیات سے محروم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکام کی عدم توجہی کے باعث ٹوانہ پارک کے لوگ عرصہ سے بنیادی سہولیات سے محروم چلے آ رہے ہیں۔

 ارکان اسمبلی بھی علاقہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے لگے گزشتہ پانچ سالوں میں مکینوں کی طرف سے دی گئی تمام درخواستوں کے باوجود ترقیاتی بجٹ نہ مل سکا، گلیوں کے علاوہ ملحقہ پلاٹوں اور دیگر مقامات پر پڑے گندگی کے ڈھیروں نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے ۔ ہر جگہ تعفن کی فضاء سے لوگوں کو گزرنا محال ہے ، جس کی وجہ سیوریج کاخستہ حال نظام بھی ہے ،نکاسی آب کا نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے آپس میں لڑائی جھگڑے بھی عام ہیں۔، کارپوریشن حکام اس طرف توجہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے ،مکینوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں