واسا اور ہارٹیکلچر ایجنسی کی حدود بھی بڑھ گئی
دو ٹاؤن کارپوریشنزمیں متعدد چوک شہری حدود میں شامل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں سے میونسپل کارپوریشن کی شہری حدود میں اضافہ ہونے سے واسا اور ہارٹیکلچر ایجنسی کی حدود بھی بڑھ گئی ہے نئی حد بندی میں بلدیہ سرگودھا کی دو ٹاؤن کارپوریشنز بنائی گئی ہیں جس میں متعدد چوک کو شہری حدود میں شامل کر دیا گیا ہے شہری حدود میں سیوریج اور پینے کے پانی کی فراہمی کی زمہ داری واسا اور پارکوں شہر کی خوبصورتی کی ذمہ داری ہارٹیکلچر ایجنسی کی ہے جس وجہ سے نئی حد بندی سے حدود میں اضافہ ہونے سے ان اداروں کو مالی مشکلات اور دفتری معاملات میں دشواری پیش آئے گی۔