اہم سیٹوں پر تعیناتیاں نہ ہونے سے میونسپل کارپوریشن کا کارکردگی متاثر
چیف آفیسر بلدیہ کی پوسٹ خالی پڑی ،دفتری امور متاثر ہو کر رہ گئے ہیں اس وقت میونسپل آفیسر انفرا سٹرکچر سروسز کی پوسٹیں بھی خالی پڑی ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیف آفیسر سمیت اہم سیٹوں پر تعیناتیاں نہ ہونے کے باعث میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی کارکردگی متاثر ہونے لگی ، اور اہم اور معمول کی نوعیت کے امور التواء کا شکار ہونے کے باعث مسائل میں روزباروز ہوتا اضافہ باعث تشویش بننے لگا ہے ،ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ماجد بن احمد جن کے پاس چیف آفیسر بلدیہ کا اضافی چارج تھا کا چند روز قبل تبادلہ ہونے سے یہ پوسٹ خالی پڑی ہے جس کی وجہ سے دفتری امور متاثر ہو کر رہ گئے ہیں اس وقت بلدیہ سرگودھا کے میونسپل آفیسر انفرا سٹرکچر سروسز کی پوسٹیں بھی خالی پڑی ہیں جبکہ میونسپل آفیسر پلاننگ کی پوسٹ پر ڈسٹرکٹ کونسل پلاننگ کے پاس اضافی چارج میں ہے اس کے ساتھ سب انجینئرز کی پوسٹیں بھی خالی ہیں یہاں تک کہ میونسپل آفیسر فنانس اوراکاؤنٹنٹ کی سیٹوں پر جو افسران تعینات ہیں ان کے پاس دیگر بلدیاتی اداروں کی متعلقہ سیٹیں اضافی چارج پر ہیں جس کیو جہ سے ایسے افسران بھی ادارہ کو کم وقت دے سکتے ہیں سائلین کی ایک بڑی تعداد مختلف شعبوں میں کاک بال بن کر رہ گئی ہے ، علاوہ ازیں افسران کی عدم تعیناتی اورادار ے میں کرپٹ مافیا کی مضبوط ہوتی گرفت نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں بالخصوص میرٹ پالیسی داؤ پر لگی ہوئی ہے ۔