شیر شاہ سوری روڈ پر ہیوی ٹریفک گزرنے سے حادثات کا خطرہ

شیر شاہ سوری روڈ پر ہیوی ٹریفک  گزرنے سے حادثات کا خطرہ

داؤزخیل(نماندہ دنیا)داؤدخیل شہر کا اہم ترین روڈ شیر شاہ سوری روڈ جس پر تقریبا رات دیر تک رش رہتا ہے اور رمضان میں اس روڈ پر رش پر مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

 دو ماہ سے ہیوی ٹریفک شہر سے اس سڑک پر سے گزر رہی ہے جس کی وجہ سے حادثات کا خطرہ منڈلا رہا ہے اس سے قبل بھی کئی بار ہیوی ٹریفک کی وجہ سے حادثات ہو چکے ہیں درجنوں افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے اہل علاقہ کی بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ جاتی ہیں اور کئی گھنٹے بجلی منقطع ہو جاتی ہے تو کئی بار تو دو دن بھی لگ جاتے ہیں کئی غریب افراد کے بجلی کے میٹر ہی ٹوٹ جاتے ہیں ۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیوی ٹریفک پر شہر سے گزرنے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جا سکے جب کہ ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پکی چوک سے پل دس ہزار موجود ہے تو پھر شہر سے گزرنا ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں