مرغی کا گوشت فروخت کرنے پر ایک دکاندار کو گرفتار

مرغی کا گوشت فروخت  کرنے پر ایک دکاندار کو گرفتار

میانوالی (نامہ نگار)پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی رمضان المبارک کے دوران گرانفروشی کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

 مہنگے داموں مرغی کا گوشت فروخت کرنے پر ایک دکاندار کو گرفتار کر کے جیل بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز طوران چوک پی اے ایف روڈ میانوالی میں شکایات موصول ہوئیں کہ ایک چکن شاپ پر سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کی جا رہی ہے ۔ شکایات کی تصدیق کیلئے پیرا کی جانب سے خفیہ خریدار بھیجا گیا جس نے دکان سے اشیاء خرید کر رپورٹ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں