ٹریفک حادثے میں 3افراد زخمی
شاہ پور صدر (نامہ نگار ) وزیر آباد سے کٹلری وغیرہ فروخت کرنے کیلئے آنے والے خرم شہزاد کے سوزوکی ایوری ڈبے کو نامعلوم مزدہ ڈرائیور نے پنجاب کالج شاہ پور روڈ پر ٹکر دے ماری جس سے ایوری کا ڈرائیور خرم ، شوکت اور مقبول شدید زخمی ہو گئے۔
کیری ڈبے کا بھی کافی نقصان ہوا جبکہ مزدہ کا نامعلوم ڈرائیور کیری ڈبہ چھوڑ کر فرار ہو گیا پولیس تھانہ جھاوریاں نے خرم شہزاد سکنہ وزیر آباد کی رپورٹ پر مزدہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔