مستحق خواتین میں رقوم کی تقسیم کے عمل میں کوئی بہتری نہ لائی جا سکی

مستحق خواتین میں رقوم کی تقسیم کے  عمل میں کوئی بہتری نہ لائی جا سکی

شاہ پور صدر (نامہ نگار ) حکومتی دعووں کے باوجود بے نظیر انکم سپورٹ کی مستحق خواتین میں رقوم کی تقسیم کے عمل میں کوئی بہتری نہ لائی جا سکی۔

 ماہ رمضان میں رقوم کی تبدیلی کے ہر سنٹر پر دن بھر سینکڑوں خواتین کا ذلیل و خوار ہونا ایک معمول بن گیا ، ٹاؤٹوں کے ذریعے خواتین سے بھاری رشوت وصول کرکے رقوم فراہم کرنا ایک معمول بن گیا ، ڈیوائس استعمال کرنے والے اپنی من مانی کرنے لگے ، حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مستحق خواتین کو بائیومیٹرک کے ذریعے سم فراہم کی جائیں گی اور سم فراہم کر دی گئیں لیکن پراسرار طور پر سم ایکٹو کرنے کی بجائے پرانے نظام کے تحت فنڈز کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں